جو ڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے دو ججز کو مستقل،تین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کی سفارش کردی، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوارسال

جمعرات 10 مئی 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) جو ڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے دو ججز کو مستقل کرنے اور تین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کوارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکمیشن کا اجلاس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیشن کے ممبر سپریم کورٹ کے جج صاحبان، پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی، اٹارنی جنرل، وزیرقانون اوردیگر اراکین نے شرکت کی۔

کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراھیم اور جسٹس محمد ابراھیم خان کو مستقل کرنے جبکہ جسٹس ارشد علی، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس محمد ناصر محفوظ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری پارلیمانی کمیٹی کوارسال کردی جہا ں سے منظوری کے بعد یہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزارت قانون کے توسط سے صدر مملکت کوبھجوائی جائیں گی۔