ڈی جی رینجرز سندھ کا انڈس یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 10 مئی 2018 23:13

ڈی جی رینجرز سندھ کا انڈس یونیورسٹی کا دورہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے انڈس یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین، انتظامیہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پس منظر اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی مین امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان رینجرز سندھ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے زور دیا کہ درسگاہین معاشرے کی تعمیر مین بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، مثبت معاشرے کی تعمیر کے لئے والدین بالخصوص اساتذہ کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ذہن سازی میں مثبت پہلوؤں کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ طالب علم اپنی تمام تر توانائیاں جدید تعلیم کے حصول کے لئے وقف کر دیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر، اساتذہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو بے حد سراہا۔