ساکشی نہیں کوئی اور،دھونی پہلی محبت منظرعام پر لے آئے

پہلی محبت سواتی تھی مگر میری بیوی کو یہ مت بتانا، سواتی کو آخری بارتب دیکھا جب 12 ویں کلاس میں پڑھتاتھا،دھونی

جمعرات 10 مئی 2018 23:20

ساکشی نہیں کوئی اور،دھونی پہلی محبت منظرعام پر لے آئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف اور اس لڑکی کا نام تک بتادیا ہے ۔ وہ ایک وقت ساکشی سنگھ روات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں تاہم وہ ان کی پہلی محبت نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مہندرا سنگھ دھونی چنئی سپر کنگز کے ایک پروموشنل ایونٹ میں ایک جادوئی کرتب دکھانے والے کے ساتھ موجود تھے، جب دھونی سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے نام میں اے آتا ہے، جس پر جادوگر نے جواب دیا کہ ہر لڑکی کے نام میں اے آتا ہے تو دھونی نے کہا کہ اس کے نام کا تیسرا حرف اے ہے جس پر جادوگر نے دھونی کے سامنے ایک پلے کارڈ کیا، جس کو دیکھ کر وکٹ کیپر بیٹسمین کہنے لگے کہ ہاں اس کا نام سواتی ہے مگر میری بیوی ساکشی کو یہ مت بتانا۔

دھونی نے بتایا کہ آخری بار انہوں نے سواتی کو تب دیکھا تھا جب وہ 12 ویں کلاس میں پڑھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :