غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل کیوڈی اے کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 10 مئی 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ کیوڈی اے میں اراضیات کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نوراحمد پرکانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نوراحمدپرکانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیاہے یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل کیوڈی اے نوراحمدپرکانی پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طورپر درجنوںپلاٹس منظور نظر اور دیگر افراد کے نام کئے ہیں ۔