جے ٹی آئی کے پچاس سال مکمل ، گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد ،چاروں صوبوں،کشمیر اور فاٹا کے معاونین کی شرکت

جمعرات مئی 23:22

اسلام آباد +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینر ہدایت اللہ پیرزادہ کی صدارت میں مرکزی کنویننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں تنظیم کی فعالیت،جے ٹی آئی کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی پروگرام منعقد کرنے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا اجلاس میں چاروں صوبوں،کشمیر اور فاٹا کے معاونین نے شرکت کی،اجلاس سے مرکزی کنوینر ہدایت اللہ پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ٹی آئی علماء حق کی سرپرستی میں دینی وعصری تعلیمی اداروں میں فعال تنظیم ہے ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں تنظیم کوفعال کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

،علاوہ ازیں مرکزی کنوینر ہدایت اللہ پیرزادہ نے اسلامک اور قائداعظم یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور جے ٹی آئی کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہن سازی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے تعلیمی اداروں میں لسانیت اور فرقہ واریت کے نام پر طلبہ کو لڑانے والے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں،انہوں نیکہا کہ اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ملک کے تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائی.طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف منظم طریقے سے کوشش جاری رکھیں گے۔