ڈیرہ مراد جمالی، ویگن کی ٹرک سے ٹکر 3افراد زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 23:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب ویگن کی ٹرک سے ٹکر 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علی الصبح نوتال کے قریب ایک دوسرے کی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک اور مزدا ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ڈرائیور نجیب اللہ نصیب اللہ اور محد قاسم شدید زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراما سینٹر میں ہنگامی بنیادوں پر فوری طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا نصیب اللہ اور نجیب اللہ کا تعلق کوئٹہ سے جبکہ مزدا کے زخمی ڈرائیور کا تعلق ٹنڈو آدم سندھ سے ہے مقامی پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔