حب ،نوجوان نے گھریلوناچاقی پر خودکشی کرلی ، سبی میں مسلح افراد کی فائرنگ سی2افراد زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 23:22

حب+سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نوجوان نے گھریلوناچاقی کی بناء پر خودکشی کرلی جبکہ سبی کے علاقے تلی قوبہ قیصر میں مسلح افراد کی فائرنگ سی2افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے جنگی خان گوٹھ میں نوجوان نصیر نے گھر کے باہر درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا اور جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردایگیا جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب سبی کے علاقے تلی قوبہ قیصر میں فائرنگ سے 2افراد خدابخش اور ابراہیم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔