کوئٹہ، ٹریفک پولیس اور آرٹی اے کی اورلوڈنگ کرنے اور خستہ بسیں چلانے والوں کیخلاف کارروائی ،17ویگنوں کاچالان

جمعرات 10 مئی 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ عبدالکریم نوشیروانی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ عبداللہ کھوسہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور آرٹی اے عملہ نے مستونگ روڈپر ویگنوں کی چھتوں پر مسافر بیٹھانے ،آور لوڈنگ کرنے اور خستہ حال بسوں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 17ویگنوں کاچالان اور ایک خستہ حال بس کو بند کیا گیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور کمشنر کو ئٹہ ڈویژن کی جانب سے آور لوڈنگ ،مسافروں کو چھتوں پر سوار کرنے اور خستہ حال بسوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضیاع ہوئی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ تمام مسافر بردار گاڑی مالکان عوام الناس کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے سے گریز کریں وگرنہ ان کیخلاف سخت ٹھوس اقدامات کئے جائیں گئیں ۔مزید انہوں نے کہا کہ خستہ حال بسیں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بد نما داغ ہیں چنانچہ ان کا خاتمہ اور کنڈیشن کی درستگی ناگزیر ہوچکی ہے لہذا خستہ حال بسوں کو سڑکوں پر چلانے کے بجائے ورکشاپوں پر مرمت کیلئے بھجوایا جائے اور شہر میں کسی صورت بھی خستہ حال بسیں چلائی جانے کی اجازت نہیں ہو گئی لہذا تمام ٹرانسپورٹر ز حضرات قانون کا احترام کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :