پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی کلیدی آسامیوں پرمیرٹ اور سنیارٹی کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نااہل اور کرپٹ افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف

جمعرات 10 مئی 2018 23:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی کلیدی آسامیوں پرمیرٹ اور سنیارٹی کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نااہل اور کرپٹ افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف تفصیل کے مطا بق کے مطابق میڈیکل اینڈہیلتھ انسٹی ٹیوشن آرڈیننس 2003کے مطابق صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور میڈیکل کالجز سے ملحقہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میںسکیل 20کے ایسے ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا حکم دیا گیاتھاجوڈپلومہ ان پبلک ایڈمنسٹریشن(DPA) اور ڈپلومہ ان ہسپتال ایڈمنسٹریشن DHA)) نیز صوبائی سطح پرسروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD)کی طرف سے تیارکردہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈائریکٹرہیلتھ سروسزاہل ہوںمگرموجودہ حکومت نے بے ضابطگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کلیدی آسامیوں پر کرپٹ اور نااہل افسران کو تعینات کر دیااس طرح پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں محکمہ صحت اورشعبہ تعلیم کا ٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئے اسے بدحال کردیا گیااس وقت صوبے میں 2سیکرٹری ہیلتھ،2وزیرصحت،متعددپارلیمانی سیکرٹریزاورمشیرصحت تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :