توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے،میاں محمد طاہر جمیل

جمعرات مئی 23:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی اور امیدوار پی پی 112میاں محمد طاہر جمیل نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی بچت کی جس کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے، معدنیات میں اربوں روپے بچائے گئے،ماضی میں کئی منصوبے کوتاہی کی وجہ سے التوا کاشکار رہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی ان منصوبوں کو شروع کیا اور انہیں مکمل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔۔پنجاب میں ترقی کی وجہ سے یہاں عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے آئے ہیں اورآئندہ بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے، عوام ہمیشہ کارکردگی کا بنا پر ووٹ ڈالتے ہیں اور کارکردگی میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے۔