بطور (ن) لیگ کے صدر چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دوں گا، وہ اب بھی دوست ہیں، نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنما ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،

آزاد پرندے الیکشن کے موسم میں اڑتے ہیں، اگر نیب میں طلب کیا گیا تو حاضر ہوں گا مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

جمعرات 10 مئی 2018 23:27

بطور (ن) لیگ کے صدر چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دوں گا، وہ اب بھی دوست ہیں، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بطور (ن) لیگ کے صدر چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دوں گا، وہ اب بھی دوست ہیں، میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنما ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، آزاد پرندے الیکشن کے موسم میں اڑتے ہیں، اگر نیب میں طلب کیا گیا تو حاضر ہوں گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار اب بھی دوست ہیں، بطور ن لیگ کے صدر چوہدری نثار کو پارٹی کا ٹکٹ دوں گا، ان کے اور نواز شریف کے درمیان صلح ہونی چاہیے، چوہدری نثار اور نواز شریف کے اختلافات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میں ابھی نہیں بتا سکتا۔

نثار نواز اختلافات ختم کروانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنما ہر ممکن کوشش کررہے ہیں میری نظر میں کوئی ایس وجہ نہیں کہ الیکشن نہ ہوں ، آزاد پرندے الیکشن کے موسم میں اڑتے ہیں، نیب میں طلب کیا گیا تو حاضر ہوں گا، شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعظم ہوں گے تو اس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ جواللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا۔