اس وقت منی بل پر سینیٹ کو ووٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں، منی بل فنانس بل کی منظوری میں ایوا ن بالا کا کردار ہونا چاہئے ،

اس حوالے سے پہلے قرارداد منظور ہو چکی ہے،سینیٹ کے اختیارات میں اضافے کے لئے آئین میں ترمیم ہونی چاہئے قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کا منی بل پر ایوان بالا کے کردار پر اظہار خیال

جمعرات 10 مئی 2018 23:27

اس وقت منی بل پر سینیٹ کو ووٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں، منی بل فنانس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں منی بل پر ایوان بالا کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت منی بل پر سینیٹ کو ووٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں، منی بل فنانس بل کی منظوری میں سینیٹ کا کردار ہونا چاہئے۔اس حوالے سے پہلے سے ایک مثال موجود ہے اور قرارداد منظور ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے اختیارات میں اضافے کے لئے آئین میں ترمیم ہونی چاہئے۔سینیٹ بجٹ کے حوالے سے سفارشات بھیجتا ہے قومی اسمبلی سفارشات کو نظرانداز کر دیتا ہے۔اس معاملے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ لوگوں کو پہلے سے ئی خدشات ہیں کہ سینیٹ ارکان منتخب ہوکر نہیں آتے۔سینیٹ کے اختیارات میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔اس وقت منی بل اور ٹیکسیشن کے معاملے میں اختیارات سے محروم ہیں۔