جج اور جرنیل مر جاتے ہیں لیکن سیاستدان مر کر بھی زندہ رہتے ہیں ،نواز شریف پارلیمنٹ کے سربراہ تھے کوئی لنڈابازار کے تاجر نہیں کہ روزانہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے رہیں،ملک کی کوئی عدالت پرویز مشرف کو غداری کے مقدمات میںکٹہرے میں کھڑا نہیں کرتی،

آج سیاستدانوں کے علاوہ سب صادق و امین بنے ہوئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کی پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جج اور جرنیل مر جاتے ہیں لیکن سیاستدان مر کر بھی زندہ رہتے ہیں اور ان کا نام تاریخ میں باقی رہتا ہے،نواز شریف اس پارلیمنٹ کے سربراہ تھے کوئی لنڈا بازار کے تاجر نہیں کہ روزانہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے رہیں،ملک کی کوئی عدالت پرویز مشرف کو غداری کے مقدمات میں کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتی، افسوس کا مقام ہے کہ آج پاکستان میں سیاستدانوں کے علاوہ سب صادق و امین بنے ہوئے ہیں۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان پاکستان کا سپریم ادارہ ہے۔ پاکستان کی عزت اس عمارت میں بیٹھے سیاستدانوں کی عزت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اس پارلیمنٹ کے سربراہ تھے کوئی لئڈہ بازار کے تاجر نہیں کہ روزانہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے رہیں۔ جو شخص ملک کا 3و بار وزیر اعظم اور انک بڑی جماعت کا سربراہ رہا ہو اس کی عزت کرنا ملک کے اداروں کا فرض ہے۔

یہ نہیں کہ جس کا دل کیا اٹھ کر جو مرضی الزام لگا دیا۔ نواز شریف کو کروڑوں عوام نے ووٹ دئیے ہیں اور وہ عوامی نمائندے ہیں۔ پرویز مشرف پر بھی غداری کے مقدمات ہیں لیکن وہ مزے سے بیرون ملک بیٹھے ہیں اور کوئی عدالت ان کو بلا کر کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتی۔ پوری قوم نیب کے اس طریقہ کار کی مذمت کر رہی ہے اور نیب کے صرف ایک جماعت کے خلاف سیاسی کاروائیوں سے مطمئن نہیں ہے۔

اگر پاکستان میں ججوں اور جرنیلوں کی عزت ہوتی ہے تو سیاستدانوں کی بھی عزت اتنی ہی ہونی چاہییے۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف سیاستدان کرپٹ ہیں اور باقی سب دودھ کے دھلے ہیں۔ جج اور جرنیل مر جاتے ہیں لیکن سیاستدان پر مر کر بھی زندہ رہتے ہیں اور ان کا نام باقی رہتا ہے تاریخ میں۔ افسوس کا مقام ہے کہ آج پاکستان میں سیاستدانوں کے علاوہ سب صادق و امین ہیں۔ اس طریقہ کار کو اب بدلنا ہوگا