سندھ کو کھنڈرات اور خیبر پختونخواکو نااہل طرز حکومت کی مثال بنانے والے سیاست دان اور سیاسی جماعتیں سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ ن کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتے،
مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود مسلم لیگ ن ہی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر پایہ تکمیل تک پہنچائے گی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کابیان
جمعرات 10 مئی 2018 23:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام پر عزم انداز سے مسلم لیگ ن اور اس کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور محمد نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام میں یہ مقام اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کے ذریعے کیا ہے جہاں انہوں نے پہلے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنایا اور اب پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر سی پیک منصوبوں کی صورت میں تیزی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے کہ آج ایسے محب وطن پاکستانی کو ایک جانبدانہ احتساب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نواز شریف پر آئے روز جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔
چودہری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیس کروڑ پاکستانی عوام کی مدد سے ان تمام تر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اورعام انتخابات میں نواز شریف کا بیانیہ اور وژن ایک ایک گھرتک پہنچایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں انتہائی مضبوط ہیں اور اس کو ڈرانے ، دھمکانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوں گی اور انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں جاری ترقی اور خوشحالی کے سفر کو اور بھی تیز کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.