پر تشدد سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ،کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے ایک بار پھر لسانیت کا زہرگھولا جارہا ہے ،

سیاست عوام کو بلاتفریق رنگ ونسل فائدہ پہنچانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا عندیہ دیتی ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آزادی سے جلسے اور الیکشن کی مہم چلانے دی جائے‘سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کابیان

جمعرات 10 مئی 2018 23:35

پر تشدد سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ،کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر تشدد سیاست کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے ایک بار پھر لسانیت کا زہرگھولا جارہا ہے ۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا دم بھرنے والوںنے ایوانوں میں پہنچ کر غربت کے خاتمے اور عوام کو روزگار ،صحت ،تعلیم دلانے کیلئے کام نہیں کئے ،ملک کو آگے لیجانا ہے تو عصبیت وتنگ نظری کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرنا ہوگا ،سیاست عوام کو بلاتفریق رنگ ونسل فائدہ پہنچانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا عندیہ دیتی ہے ،چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت ملک بھر میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آزادی سے جلسے اور الیکشن کی مہم چلانے دی جائے ،عوام اپنے ووٹ سے جسے چاہیں ایوانوں میںبھیجیں ،عوام کے ووٹ پر دبائو زور زبردستی کرنیوالے قانون شکن ایسے عناصر کے خلاف سخت ضابطہ اخلاق منایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی محاذ کی مقبولیت میں اضافہ انشاء اللہ ملک کی دیگر جماعتیں بھی شمولیت کرینگی،پاکستان کے استحکام عوام کی خدمت ،غربت کے خاتمے امن تعلیم اور انصاف کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسلام کے حقیقی فلسفے امن ،بھائی چارگی ،محبت واخوت اور احترام انسانیت کے پرچار سے اسلام وملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اتحاد ویکجہتی اور شعور سے ایسی قوتوں کو پیچھے دھکیلنا ہوگا جنہوں نے عوام کے حقوق کے حصول کی بجائے استحصال کیا ہے ، عوام ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں عوام کے بنیادی مسائل آئینی وجمہوری انداز میں فوری حل ہوتے ہیں ،مگر حکمران طبقہ لوٹ کھسوٹ کے چکر میں آمرانہ طرز پالیسیوں پر گامزن ہوکر کرپشن ،سود جیسی لعنت کے گرد گھومتے ہیں جس سے بیرونی قوتوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے ۔