Live Updates

جمہوریت کے استحکام کیلئے عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر نا ہو گا ،صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ جمہو ریت کے استحکام کیلئے عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر نا ہو گا ،ہم نے اپنے دور میں اداروں کے مضبوط بنا کر دمثالی حکومت کی ہیںاور اگر عوام نے دو بارہ مو قع دیا تو پاکستان کہ تمام ادا روں کو مضبوط بنا کر دم لینگے ، جمہو ریت کی بقاء کے لیئے وکلاء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی قر بانیوں کی وجہ سے آج ملک بھر میں قانون کی با لا دستی چلتی ہیں ۔

وہ جمعرات کے روز تخت بھائی بار میں بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف وفا داری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس سے بار کے نو منتخب صدر فرمان علی ایڈو کیٹ، جنرل سیکرٹری ندیم شاہ ایڈو کیٹ ، حاجی عثمان غنی ایڈو کیٹ، سینئر قانون دان اسحاق خان ایڈو کیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سابق صو بائی وزیر تعلیم و خزانہ محمد افتخار خان مہمند ، خاور خان مہمند، تخت بھائی بار کے سابق صدر قمر زمان خان ایڈو کیٹ، ریسکیو 1122مردان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کمال شاہ ، ایمر جنسی آفیسر ناصرخان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر ، اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو اور دیگر اعلیٰ سر کا ری حکام بھی مو جود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک میں آئین کی با لا دستی قانون کی حکمرانی جمہو ریت اور جمہوری ادا روں کی مضبوطی کے لیئے فعال کر دار ادا کیا ہیں یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی ہیں کہ ملک کے اہم ادا روں نے اپنا اصل کام چھوڑ دیا ہیں اداروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے دائرے کار کے اندر رہتے ہو ئے لو گوں کو درپیش مسائل حل کر کے اپنا قومی فریضہ پورا کریں ۔

وقت کا تقاضہ ہے کہ ادا روں کو اپنا کام کر نے کا پورا موقع فراہم کیا جا ئے جیسا کہ آج کل ادویاں آزاد ہو کر اپنا کام کررہی ہیں اس سے قبل انہو ں نے تخت بھائی بار کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔ صو بائی وزیر تعلیم عاطف خان تحصیل کمپلیکس پہنچنے پر ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلا می دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات