ایمرجنسی سہو لیات بہم پہنچانے کیلئے شیر گڑھ میں ریسکیو 1122اسٹیشن کی تعمیر کاآغاز جلد کیا جائیگا ،عاطف خان

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم ہائیرز ایجوکیشن عاطف خان نے کہا ہے کہ شیر گڑھ کے عوام کیلئے ایمرجنسی سہو لیات بہم پہنچانے کیلئے عنقریب ریسکیو 1122اسٹیشن کام شروع کرے گی جس سے شیر گڑھ ،ہا تھیان ، لوندخوڑ اور دیگر مضا فاتی علا قوں کے عوام مستفید ہو نگے ، انہوں نے بدھ گزشتہ روز ریسکیو1122کے دورے کے دوران بریفنگ کے بعد انکشاف کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان ، اسٹیشن انچارج محمد ہا رون خان،میاں جمیل شاہ میڈیا تر جمان بلال خان کے علا وہ سابق صو بائی وزیر خزانہ و تعلیم افتخار خان مہمند ، اے سی تخت بھائی رحمت علی وزیر ، اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو ، بار کے جنرل سیکرٹری ندیم شاہ ایڈو کیٹ اور دیگر اعلیٰ سر کاری حکام بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر ڈی ای او 1122 مردان ڈاکٹر کمال شاہ نے پورے ضلع مردان میں ریسکیو 1122کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

صو بائی وزیر تعلیم نے پورے صو بے میں ریسکیو1122کے کارگزاری کو نو جوانوں کا نتیجہ قرار دیا ۔ انہوں نے اس سلسلے میںریسکیو1122خیبر پختونخوا کے ڈائیریکٹر جنرل خطیر احمد کی کو ششوں کوسرا ہا گیا اور کہا کہ اس حالیہ اقدا مات سے ادارے کی افا دیت اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہیں اور کہا کہ رستم کے ساتھ ساتھ شیر گڑھ کے لیئے اسٹیشن کی منظوری ہو چکی ہیں انہوں نے اسٹیشن کے مختلف حصوں اور گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہو ئے تسلی بخش قرار دیا اور عملے کو شا باش دی ۔ اس سے قبل ریسکیو 1122اسٹیشن پہنچنے پر ریسکیو نو جوانوں نے انہیں سلامی دی بعد میں صو بائی وزیر نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :