شاہین مسلم ٹائون ون کے رہائشیوں نے پولیو ویکسنیشن سے بائیکاٹ کا علان کردیا ، اموات کی لواحقین کودودن کے اندر انصاف نہ ملنے کی صورت میں ڈی ایچ کیو آفیسرمقدمہ درج کرانی کی دھمکی

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) شاہین مسلم ٹائون ون کے رہائشیوں نے پولیو ویکسنیشن سے بائیکاٹ کا علان کیا،حالیہ دنوں میں بچوں کی اموات کی لواحقین کودودن کے اندر انصاف نہ ملنے کے صورت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی دیدی۔گزشتہ روز پشاور پریس کے سامنے شاہین مسلم ٹائون ون کے رہائشیوں، حالیہ دنوں میں مرنے والے بچوں کے والدین اور ناظمین نے ڈی ایچ او پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ہارون بلور ، ٹائون ممبرمحمد عمران، گل محمد، محمد عمر، عرفان اللہ اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے الزام لگایا کہحالیہ دنوں میں شاہین مسلم ٹائون ون کے بچوں کی اموات کے بعد ڈی ایچ او کے سربراہی میںتحقیقاتی کمیٹی میں سیاسی لوگوںکو شامل کیا گیا ہے جو صرف پولیو کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے جبکہ ایل آرایچ ہسپتال سے بچوں کی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں پولیو ٹیکے قرار دی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں پریشانی بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے تمام رہائشیوں نے پولیو ویکسنیشن سے بائیکاٹ کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ پشاور کو معطل کرکے دو دن کے اندر کمیٹی کا رپورٹ عوام کے سامنے لایا جائے بصورت دیگر علاقے کے ناظمین اور بچوں کے لواحقین ڈی ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گا، اس کے علاوہ ، یکہ توت زاہد آباد کے رہائشیوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمت بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے نتیجے میں مبینہ طور پر نومولود بچی کی ہلاکت پرپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے پلے کاردز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف نعرے درج تھے جس کی قیادت مبینہ طور پر مرنے والے نامولود بچی رمیشاہ کے والد اسرار اور دیگر کررہے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیو مہم میں نامولود بچی رمیشاہ کو ایکسبائر پولیو پلائے گئے تھے جس کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوگئی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے خلاف کاروائی کرکے ملوث افراد کو سزا دی جائے اور مرنے والے لوحقین کو انصاف فراہم کئے جائے۔

متعلقہ عنوان :