جماعت اسلامی کا کرپشن ختم کرنے کا محض نعرہ نہیں لگایابلکہ ملک میں اپنی امانت و دیا نت کا لوہا بھی منوایا ہے،عنایت اللہ خان

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) سابق سینئر وزیر و پارلیمانی لیڈ ر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کرپشن ختم کرنے کا محض نعرہ نہیں بلکہ ہماری قیادت اور کارکنان نے ملک میں اپنی امانت و دیا نت کا لوہا منوایا ہے اور ہمارا کوئی بدترین مخالف بھی ہمارے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں دکھا سکتا ۔

کرپشن کے میگا سکینڈلز کی کسی لسٹ میں جماعت اسلامی کے کسی فرد کا نام نہیں آیا ،جماعت اسلامی کے امانت دار لوگوں کے ہاتھوں میں قوم کے خزانوں کی کنجیاں آ جائیں تو عوام کو صحت ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی سمیت ضروریات زندگی کی تمام سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی ، بدیانت اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام کو متحد ہوکر اٹھنا چاہئے ،عوام مایوسی اور بددلی چھوڑ کر ایک عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں نکلیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے ۔ عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں تو ملک و ملت پریشانیوں اور مصیبتوں کے گرداب سے نکل سکتے ہیں اور پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی مملکت بن سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی مثالی خدمت اور کردار کے نتیجے میں آئندہ الیکشن میں بھی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام انتخابات میںجماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریںجماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے ماضی میںجماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے بہترین انتظامی صلاحیتوںکا مظاہر ہ کیاہے اور مستقبل میںبھی اس کو تسلسل دیںگے ۔