سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی پشاور کا دورہ

جمعرات مئی 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام پربھی سیرِحاصل گفتگو کی،ناقص اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے لئے اتھارٹی کا قیام اور کردار لائق تحسین ہے ، پشاور پولیس فوڈ اتھارٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاور قاضی جمیل الرحمن نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی پشاور کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے اتھارٹی کے قیام اور اعراض و مقاصدسے سی سی پی او کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریاض محسود نے اتھارٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیام سے اب تک 500 کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جن کی روشنی میں 470 درخواستیںنپٹاکر کارروائی کرتے ہوئے مختلف ہوٹل اور بیکری مالکان سے تقریبا ایک کروڑ روپے جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں ہوٹل اور بیکری مالکان کو امپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔

سی سی پی او نے اس موقع پر اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پشاور پولیس کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔