شناختی کارڈفیسوںمیں سوفیصداضافہ غریب عوام کیساتھ ظلم ہے، سابق صوبائی وزیرشیراعظم

جمعرات مئی 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیرشیراعظم وزیر نے کہاہے کہ شناختی کارڈفیسوںمیں سوفیصداضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ،وفاق عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورحکومت عوامی مسائل کوحل کرنے کے بجائے اسے طاق نسیاں میں رکھ کربھول چکی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیرشیراعظم وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی بجٹ میں غریب اورمتوسط طبقے کیساتھ مذاق کیاگیاہے پٹرولیم مصنوعات میں آئے روز اضافے نے عوام کی کمرتوڑدی ہے تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ نمک میں آٹے کے برابر ہے ۔

انہوں نے نادرافیسوں میں اضافے کی مذمت کی اور کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی فیسوں میں اضافہ عوام کی بڑی تعدادکوووٹ کے حق سے محروم رکھناہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جو کام انتظامیہ اور حکومت کوکرناچاہئے تھا وہ آج چیف جسٹس آف پاکستان کررہے ہیں کتنی شرم کی بات ہے کہ حکومت اپنی شہ خرچیوں مصروف ہے جبکہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بی آرٹی منصوبہ میں میگاکرپشن ہورہی ہے پھولوں کے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے نیب کو اس کانوٹس لیناچاہئے۔