دینی مدارس نے ہمیشہ انسانیت کی تعلیم دی ہے ،مولانا عطاء الرحمن و دیگر

جمعرات 10 مئی 2018 23:38

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) مہمند ایجنسی جامعتہ العلوم الاسلامیہ غلنئی میں عظیم الشان تقریب دستار بندی۔ تقریب دستار بندی سے شیخ الحدیث مولانا عطاء الرحمن ، مولانا رحمان اللہ حقانی، مولانا عبدالقادر، امری تبلیغی مرکز پشاور مولانا حذب اللہ جان، امیر ختم نبوت چارسدہ مولانا سید الرحمن حقانی، جے یو آئی مہمند ایجنسی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی اور مہتمم مولانا سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے اسلام کی سربلندی، ملک کی بقاء اور تحفظ و سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،دینی مدارس نے ہمیشہ انسانیت کی تعلیم دی ہے، والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں تاکہ وہ معاشرے کا ایک عظیم شخصیت بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام متحد ہو کر سامراجی نظام کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو جائے۔ آج کے دور میں مدارس کیلئے حکومت کی سرپرستی لازمی ہے۔ تقریب کے دوران منتظمین نے جامعتہ العلوم الاسلامیہ کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں جید علمائے کرام نے فارغ التحصیل طلباء کو دستار پہنا کر اسناد دیئے۔ تقریب دستار بندی میںطلباء، عوام اور ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :