جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی مسجد میں چاقو سے حملہ، 3افراد جاں بحق، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 10 مئی 2018 23:42

ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) ڈربن کی امام حسین مسجد جس پر تین افراد نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔ریڈیو جنوبی افریقا نے مسجد پر حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔