جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی مسجد میں چاقو سے حملہ، تین افراد جاں بحق

جمعرات مئی 23:43

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔ریڈیو جنوبی افریقا نے مسجد پر حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔