قتل کے ملزم کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جمعرات مئی 23:44

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) فتح جنگ میں قتل کے ملزم کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹر کٹ جج عامر ضیاء کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل ظفر ولد نواب قوم ملیار سکنہ ببرکی تحصیل حسن ابدال کوسزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ملزم ظفر اقبال نے مورخہ 1/12/2016کو ذاتی رنجش کی بناء پر محمد آصف ولد غلام حیدر سکنہ ببرکی کو قتل کر دیا تھاجس پر تھانہ صدر حسن ابدال نے مورخہ 1/12/2016مقدمہ نمبر348بجرم 302درج کیا تمام ثبوت و شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال عامر ضیاء صاحب کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔