مسلم لیگ ن سندھ کا کوئی ترجمان نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن سندھ میں ترجمان کا کوئی عہدہ ہے، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) سندھ

جمعرات 10 مئی 2018 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندہ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ کا کوئی ترجمان نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن سندھ میں ترجمان کا کوئی عہدہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ خالد شیخ کے مطابق فواد شاہ نامی شخص کے ترجمان ہونے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔ تمام تر پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس شخص کا کوئی بھی بیان ترجمان کی حیثیت منصوب نہ کیا جائے۔ فواد شاہ کی پارٹی ڈسیپلین کے خلاف ورزی کرنے پر پارٹی رکنیت تین مہینے کے لیئے معطل کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :