واٹر بورڈ کے ملازمین صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کے شانہ بشانہ ہر تحریک کا حصہ بنیں گے، جوزف صنم

جمعرات 10 مئی 2018 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدرپنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی حقوق کے لیے جاری تحریک میں ہر اول دستے کا کام کرینگے اور ہر تحریک کا حصہ بنیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے صوبہ سندھ سے آئے ہوئے ہزاروں بلدیاتی ملازمین کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریثری کے ذریعے تنخواہوں ،پنشن کی ادائیگی ،اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل سمیت تمام جائز مطالبات کی منظوری تک واٹر بورڈ کے ملازمین بھی اس دھرنے کا حصہ ہیں ۔انہوں نے مذاکراتی عمل کے شریعے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کو تسلیم کروانے پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کو اور بلدیاتی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیاب جدوجہد کو سراہا ہے ۔