ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کے زیرصدارت دربار ہال میں جنرل الیکشن کی تیاری، اسٹاف کی ٹریننگ اور کمی کو پورا کرنے کے لیئے اہم اجلاس

جمعرات 10 مئی 2018 23:46

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کے زیرصدارت دربار ہال میں جنرل الیکشن کی تیاری، اسٹاف کی ٹریننگ اور کمی کو پورا کرنے کے لیئے اہم اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کے الیکشن ڈیوٹی کے لیئے ٹریننگ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کے دوران ٹریننگ غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا اور ساتھ ساتھ ان ادارے کے افسران سے غیر حاضری کا سبب بھی پوچھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کے اس وقت ضلعہ انتظامیا کی توجہ صرف اور صرف الیکشن پر مرکوز ہے، امن امان کی فضا میں صاف شفاف الیکشن ہمارا مقصد اور مشن ہے۔ انہوں نے کہا کے سجاول پر امن ہے اور پر امن رہیگا پھر بھی لا آڈر کی صرتحال کو قائم رکھنا ہماری ذمیداری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متلقعہ افسران کو کہا کے الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں میں باہمی رابطے کا فندان ہے جس کو پورا کیا جائے اور ہر ادارا اپنے اپنے اہداف کو پورا کرے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ہدایت دی کے الیکشن میں مطلوبہ اسٹاف سے فیصد زیادہ اسٹاف کو ٹرینڈ کرکے اسٹینڈ بائے رکھا جائے تاکہ الیکشن کے دن کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین نے کہا کے ضلعہ سجاول میں کل لاکھ ہزار ووٹوں کی تعداد ہے جس کے لیئے پولنگ اسٹیشن مقرر کی گئی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، اسسٹنٹ کمشنر کھارو چھان عبدالکریم، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین عمرانی، ڈی ای او پرائمری افروز بیبی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ اورنگزیب سموں، ڈی ایس پی بٹھورو پولیس محمد فاروق اور اس کے علاوہ متلقہ افسران نے شرکت کی۔