انڈیا میں قید ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ساحلی علاقے کے ماہی گیروں کے ورثاکا مکلی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج

جمعرات 10 مئی 2018 23:46

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) انڈیا میں قید ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ساحلی علاقے کے ماہی گیروں کے ورثاکا مکلی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج۔ گرفتار ماہگیروں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں تعلقہ شاہ بندر کے گوٹھ عمر پٹیل ملاح کے رہائشیوں نے مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاج نورمحمد ملاح ،شکیل احمد ملاح ،عظیم ،رمضان،امین ملاح کی رہنمائی میں دھرنہ دے کر سخت نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کی2017 میں شاہ بندر کے قریب سمندر میں مچھلی مارنے کے دوران پاکستان کی حدود میں سے ہندستانی افواج نے ہمارے 6 ماہگیروں جن میں اللہ ابچایو ولد محمد عمر ملاح،مصطفی ولد اللہ بچایو ملاح،حسین ولد محمد صدیق ملاح،عبدالرحمن ولد گلو ملاح،پرویز ولد احمد ملاح اور غلامی ولد اللہ بچایو ملاح کوپچھلے ایک سال کا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود انکو آزاد نہیں کیا گیا ہے،جس کے باعث گرفتار ماہگیروں کے ورثاکے گھروں میں فاقہ کشی ہوگئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کے پاکستان حکومت کی جانب سے ہندستان میں قید ماہگیروں کے خاندان کی کوئی بھی داد فریاد نہیں سنی جارہی ہے،جبکہ سمندر کے اندر حدبندیاں نہ ہونے کے باعث اکثر ہندستانی فورس پاکستان کے علاقے میں آکر پاکستانی ماہگیروں کو گرفتار کرکے لے جاتی ہے،انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف آف آرمی اسٹاف اور اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کی سمندری حدود میں حد بندیاں کی جائیں اورہندستان میں گرفتارپاکستانی ماہگیروں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔