ڈبلیوایس بی آن لائن ٹینکرز سروس کی شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی

روزانہ سیکڑوں شہری دیئے گئے ٹیلی فون نمبرز پر کال کرکے گھربیٹھے باآسانی ٹینکرز منگوارہے ہیں ،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹینکرز سروس کیلئے ٹیلی فون لائنوں میںبھی اضافہ کردیا گیا ہے ، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ

جمعرات 10 مئی 2018 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر گذشتہ دنوںقائم کئے جانے والے کے ڈبلیوایس بی آن لائن ٹینکرز سروس کی شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ، روزانہ سیکڑوں شہری دیئے گئے ٹیلی فون نمبرز پر کال کرکے گھربیٹھے باآسانی ٹینکرز منگوارہے ہیں ،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹینکرز سروس کیلئے ٹیلی فون لائنوں میںبھی اضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ جلد ایس ایم ایس سروس اور موبائل ایپس بھی متعارف کرایا جارہاہے ، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرائی جانے والی آن لائن ٹینکرز سروس کے ذریعے شہریوں کو باآسانی پانی کی ٹینکروں کی فراہمی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے اس سہولت کو سراہا ہے، روزانہ بڑی تعداد میںموصول ہونے والی ٹیلی فون کالز کے سبب آن لائن ٹینکرزسروس کی ٹیلی فون لائنیں مسلسل مصروف ہیں ،اس صورتحال کے پیش نظر اور شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر آن لائن ٹینکرز سروس کی ٹیلی فون لائنوں میں اضافہ کردیا ہے تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہری واٹربورڈ کی اس سہولت سے مستفیض ہوسکیں، اب شہری فون نمبر 99245152 99245178 اور 99240802 علاوہ فون نمبر 99240892 99240891 اور 99240893 پر بھی گھر بیٹھے ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے پانی کے ٹینکر کیلئے رجوع کرسکتے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہریوںکو فراہم کی گئی اس سہولت میں مزید اضافہ کیا جائے اور جلد از جلد ایس ایم ایس سروس کے علاوہ موبائل ایپس بھی متعارف کرایا جائے ،ان ہدایات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیاہے ،جلد یہ سہولیات بھی شہریوں کو فراہم کردی جائیں گی ،علاوہ ازیں شہریوں کی جانب سے واٹربورڈ آن لائن ٹینکرز سروس کی بھرپور پزیرائی کی جارہی ہے ، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی جانب سے ستائشی فون کالز کا تانتا بندھا ہوا ہے ، شہری واٹربورڈ کے دفاترمیں فون کرکے ایم ڈی واٹربورڈ کے اس اقدام کو سرارہے ہیں،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور واٹربورڈ کی جانب سے شہریوں کے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی جدید تقاضوں پر مشتمل اس قسم کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :