سینیٹر سراج الحق کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ملاقات

جمعرات 10 مئی 2018 23:47

سینیٹر سراج الحق کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمعرات کو اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیزبھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں مفصل تبادلہ خیال ہوا۔مزید برآں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔