مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام بند

دنیا کے متعدد ممالک میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ انسٹا گرام بند ہو گئی،صارفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 21:53

مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام بند
نیویار (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) : مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام بند ہو گیا۔ دنیا کے متعدد ممالک میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ انسٹا گرام بند ہو گئی،صارفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کو دنیا کی معروف و مقبول سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔2010 میں وجود پانے والی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام فیس بک کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین اور دستیاب معلومات کے مطابق دنیا بھر میں انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 80کروڑ ہے۔دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین اپنی اس من پسند سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ کو اپنی تصاویر شئیر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپ انسٹا گرام بند ہونے سے صارفین کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا، جاپان اور یورپ کے بیشتر ممالک میں انسٹاگرام کے صارفین ویب سائٹ بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کو نیوز فیڈ، کسی تصویر کو لائک کرنے یا کسی پوسٹ پر تبصرہ کرنے جیسی سہولت میسر نہیں ہے۔یاد رہے کہ انسٹا گرام کو پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ متبادل ویب سائٹس کا رخ کر رہے ہیں۔

تا ہم اس حوالے سے انسٹا گرام حکام کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسٹا گرام کی بندش کے پیچھے تکنیکی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔صارفین کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی کہ جلد ہی اس حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے تکنیکی خرابی کو دور کر لیا جاےئے گا اور جلد دنیا بھر سے صارفین اپنی پسندیدہ سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔