سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان میں خزانے کی تلاش کے چکر میں نامعلوم افراد نے قبریں کھود ڈالیں

ٹھٹھہ سے 60 کلومیٹر دور جھرک کا تاریخی قبرستان میراں پیر ایک پہاڑی پر واقع ہے، جہاں درگاہ میراں پیر کا مزار اور صدیوں پرانی قبریں موجود ہیں

muhammad ali محمد علی جمعرات مئی 22:05

سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان میں خزانے کی تلاش کے چکر میں نامعلوم ..
ٹھٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان میں خزانے کی تلاش کے چکر میں نامعلوم افراد نے قبریں کھود ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے 60 کلومیٹر دور میراں پیر ایک پہاڑی پر جھرک کا تاریخی قبرستان واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس قبرستان میں درگاہ میراں پیر کا مزار اور صدیوں پرانی قبریں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر خزانے کی لالچ میں کئی قبروں کی تین سے چار فٹ کھدائی کر ڈالی۔ درگاہ کے متولی کا کہنا ہے کہ جب وہ گزشتہ روز صبح درگاہ پر پہنچے تو قبروں کو کھدا ہوا پایا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔