اور لوڈنگ ،مسافروں کو چھتوں پر سوار کرنے اور خستہ حال بسوں کیخلاف سخت کارروائی

جمعرات مئی 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ عبداللہ کھوسہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور آرٹی اے عملہ نے مستونگ روڈپر ویگنوں کی چھتوں پر مسافر بیٹھانے، اور لوڈنگ کرنے اور خستہ حال بسوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 17ویگنوں کاچالان اور ایک خستہ حال بس کو بند کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے اور لوڈنگ، مسافروں کو چھتوں پر سوار کرنے اور خستہ حال بسوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھا نے سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضیاع ہوئی ہیں انہوںنے کہا کہ تمام مسافر بردار گاڑی مالکان عوام الناس کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خستہ حال بسیں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بد نما داغ ہیں چنانچہ ان کا خاتمہ اور کنڈیشن کی درستگی ناگزیر ہوچکی ہے لہٰذا خستہ حالت بسوں کو سڑکوں پر چلانے کی بجائے ورکشاپس پر مرمت کیلئے بھجوایا جائے اور شہر میں کسی صورت بھی خستہ حال بسیں چلائی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لہٰذا تمام ٹرانسپورٹر ز حضرات قانون کا احترام کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :