نیو سبزی منڈی کے فعال ہونے سے پورے ضلع کے عوام کو فائدہ ہوگا ،ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعرات 10 مئی 2018 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار قیصر خان ناصر نے نیو سبزی منڈی کا دورہ کیاں وصیاں، کمیشن ایجنٹس اور زمینداروں سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے ترجمان چیف محمد نور زہری و دیگر نمائندے موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیو سبزی منڈی کے فعال ہونے سے پورے ضلع کے عوام کو فائدہ ہوگا، زمیندار، ماشہ خور اور کمیشن ایجنٹس اس تجارت کے مرکز سے مستفید ہونگے چونکہ نیو سبزی منڈی ایک عرصہ دراز سے بنی ہوئی تھی تاہم وہاں سبزی منڈی شفٹ نہیں ہورہی تھی اورخضدار کے شہریوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ یہ تجارتی مرکز فعال ہو اس کے بہت سارے فوائد ہیں ، مستقبل میں یہاں پھلوں اور سبزیوں کو اسٹور بھی کیا جاسکے، جب سے نیو سبزی منڈی کا افتتاح ہوچکا ہے تب سے ماشہ خور اور کمیشن ایجنٹس نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرڈپٹی کمشنر خضدار قیصر خان ناصر نے کہاکہ خضدار میںنیو سبزی منڈی کا فعال ہونا ، اس ریجن میں فروٹ اور سبزیوں کی تجارت کے لئے ایک اہم پیش رفت اور نئے باب کا اضافہ ہے ، ضلع خضدار بڑے شہروں کے سنگم پر واقع ہے ، خضدار سبزی منڈی سے مختلف بڑے شہروں کو پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل ممکن ہوسکے گی اور پھر دوسرے علاقوں سے خضدار میں سبزیوں اور پھلوں کو لاکر اسٹور کیا جاسکے گا، نیو سبزی منڈی کا شہر سے باہر منتقل ہونے سے شہر میں ٹریفک کانظام بہتر ہوسکے گا ۔ہم اس پر مذید کام کریں گے جس کے لئے پلان بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :