خضدار میںنیو سبزی منڈی کا فعال ہونا نئے باب کا اضافہ ہے، محمد ہاشم غلزئی

جمعرات 10 مئی 2018 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ خضدار میںنیو سبزی منڈی کا فعال ہونا، علاقے میں فروٹ اور سبزیوں کی تجارت کے لئے ایک اہم پیش رفت اور نئے باب کا اضافہ ہے، ضلع خضدار بڑے شہروں کے سنگم پر واقع ہے ، خضدار سبزی منڈی سے مختلف بڑے شہروں کو پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل ممکن ہوسکے گی اور پھر دوسرے علاقوں سے خضدار میں سبزیوں اور پھلوں کو لاکر اسٹور کیا جاسکے گا، نیو سبزی منڈی کے شہر سے باہر منتقل ہونے سے شہر میں ٹریفک کانظام بہتر ہوسکے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے ترجمان چیف محمد نور زہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، وفد میں کمیشن ایجنٹ محمد قاسم بنگلزئی ، زمیندار عبدالوہاب غلامانی و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے ترجمان چیف محمد نور زہری نے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کو نیو سبزی منڈی کی افادیت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیو سبزی منڈی کے فعال ہونے سے پورے ضلع کے عوام کو فائدہ ہوگا ، زمیندار ، ماشہ خور اور کمیشن ایجنٹس اس تجارت کے مرکز سے مستفید ہونگے ۔

نئی سبزی منڈی میں تمام سہولیات موجود ہیں ، یہاں نیو سبزی منڈی کے شفٹ ہونے سے خضدار شہر میں ٹریفک کا نظام درست ہوگیا ہے ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ حکومت نیو سبزی منڈی کی مز ید تعمیر و مرمت کریگی اور کوشش ہوگی کہ وہاں تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں ۔ یقیناً نیو سبزی منڈی شہر میں تجارتی اور کاروباری لحاظ سے ایک اور اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :