معاشرے میں سیاسی معاشی اور انتظامی اصلاحات کا مرکز و محور عوام کی فلاح و بہبود ہی میں مضمر ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
جمعرات 10 مئی 2018 23:47
(جاری ہے)
جو ایک لمحہ فکریہ ہے گورنر نے کہا کہ آج بھی سماجی بہبود کے میدان میں مزید کام کرنے کی گنجائش موجود ہے او رکئی شعبے سے ایسے ہیں جن میں سماجی و بہبود کے اداروں اور کارکنوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم موجودہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے عوام بالخصوص دور افتادہ علاقوں کے عوام کو تعلیم صحت اور صاف پانی کی فراہمی اور سماجی بہبود کی دوسری سہولتیں پہنچانے کیلئے پر عزم ہے تاکہ دیہات میں بسنے والے لوگ بھی ملک و صوبے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
گورنر نے کہا کہ جمہوریت کی روح اختلاف رائے کو برداشت کرنے میں پوشیدہ ہے اخوت ، رواداری اور جمہوری اقدار سے سرشار ہوکر ہی ضرورت مند افراد کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان کی بیشتر آبادی دیہاتوں میں آباد ہے اور ان تک بنیادی سہولیات پہنچاناخاصہ مشکل کام ہے ۔ انہوںنے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ نجی سطح پر بھی کئی ایسے ادارے موجود ہیں جو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھر پور کردار ادار کررہے ہیں جس کی بہترین مثال بلوچستان ایجو کیشن فاؤنڈیشن ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں سینکڑوں نئے اسکول تعمیر کرکے تعلیم کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوںنے فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بی آئی ایس پی اور وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں اور رجسٹریشن میں مستحق اورنا دار لوگوں کی نشاندہی کرنے میں تعاون کریں۔ سیمینار سے کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ ملک رشید کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان صوبے میں ایک ایسی نامور اور بابغہ روزگار شخصیت کے فرزند ہیں جن کے احسانات علم و ادب سیاست اورتاریخ کے شعبے میں اس خطے کے عوام فراموش نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہا کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی اور عبدالعلی کاکڑ نے صوبے اور اس کے عوام کی زندگی میں بہتری لانے اور ان کے حقوق کے حصول کی جدو جہد میں مثالی اور حیات بخش قربانیاں دی ہیں ۔ اس موقع پر دل جان فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سابق آئی جی پولیس دلی جان نے ادارے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں سماجی خدمت گاروں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.