گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی محمد جان لالہ کے اہل خانہ سے تعزیت

جمعرات مئی 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی جمعرات کے روز پشتونخوا میپ کے سابق صوبائی صدر اور روزنامہ کوہستان کے بانی محمد جان لالہ کی رہائشگاہ واقع اسٹیورٹ روڈ گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی۔ انہوںنے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد جان لالہ کو ان کی سرگرم زندگی اور عوامی خدمات کے عوض دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :