1972 سے اب تک 30 ہزار بڑے برگر کھانے والا شخص

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 مئی 2018 23:52

1972 سے اب تک 30 ہزار بڑے برگر کھانے والا شخص

ایک شخص کا کہنا ہے کہ بگ میک برگر اس کی مکمل غذا ہے اور وہ اب تک میکڈونلڈ کے 30 ہزار برگر کھا چکا ہے۔ریٹائرڈ جیل آفیسر ڈان گارسک 1972 سے اب تک روزانہ دو عدد برگر کھانے کا عادی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ اس کے لیے ایک مکمل غذا ہے نیز اس کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بھی نارمل سطح پر ہے۔ گارسک اب تک میکڈونلڈ کے تقریباً تیس ہزار برگر کھا چکا ہے۔
گارسک نے حال ہی میں اپنا 30 ہزارواں برگر کھایا۔

یہ برگر فونڈڈو لیک ونکونسن میں کھایا۔مقامی میڈیا کے مطابق گارسک شاید اسی لمحے کا انتظار کر رہا تھا ۔ اس یادگار برگر کو کھانے سے پہلے گارسک نے جمع ہونے والے ہجوم کو آدھے گھنٹے تک پریزینٹیشن بھی دی۔
گارسک نے 1972 میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس ملنے کے فوراً بعد فونڈ ڈؤ لیک کے  اسی ریسٹورنٹ سے اپنے برگر کھانے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دن گارسک نے 9 بگ میک برگر کھائے تھے۔

گارسک اپنی پہلی کار ملنے کے بعد سیدھا اسی ریسٹورنٹ آیا تھا۔ اس کے بعد تو اس نے ہزاروں برگر کھا لیے۔ یہی نہیں گارسک برگر کھانے کے بعد ان کے ریپرز، رسید اور ڈبے بھی سنبھال کر رکھتا تھا۔ بدقسمتی سے 1990 کے طوفان میں اس کے جمع کیے ہوئے ریپر اور ڈبے بھی ضائع ہوگئے۔
میکڈونلڈ کی ویب سائٹ کے مطابق بگ میک برگر میں 540 کیلوریز اور 28 گرام فیٹس ہوتے ہیں۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ اگر آپ روز کو 90گرام پکا ہوا سرخ گوشت کھاتے ہیں تو اسے کم کر کے 70 گرام کر دیں۔

متعلقہ عنوان :