جنوبی پنجاب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا مرکز ملتان میں بنایا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ مئی 00:04

جنوبی پنجاب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11مئی 2018ء ) ::پنجاب حکومت نے جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالےء سے سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا تا ہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی ۔

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جانب پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجا ب بشہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کریں گے ۔

اس حوالے سے کمیٹی جلد اپنا کام شروع کر دے گی۔یاد رہے کہ کچھ روز سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی تحریک بڑے زور شور سے جاری ہے یہاں تک کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6اراکین اسمبلی نے اسی معاملے پر مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر اسمبلیوں سے استعفے دے ڈالے تھے اور بلخ شیر مزاری کی قیادت میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے ایک سیاسی دھڑا بنا لیا تھا جس میں بعد میں کچھ اور اراکین اسمبلی نے بھی شمولیت اختیار کر لی تھی اور انکی تعداد 20تک جا پہنچی تھی۔

گزشتہ روز جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔جس کے بعد جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کا صفا یا ہو چکا تھا۔۔پنجاب حکومت کا جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ اس ساری پیشرفت کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔