بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس (آج) شام چھ بجے ہوگا

جمعہ 11 مئی 2018 00:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج (جمعہ )کو شام4بجے کی بجائے چھ بجے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ کی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گی۔