فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعہ 11 مئی 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں انیل کپور ،ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ، سلمان خان، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔