بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ، 22 افراد زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 10:30

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) بھارت میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجہ میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست دھماکہ ہما چل پردیش کے ناگروتا سوریا بس اسٹینڈ کے قریب ایک دکان کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 22 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :