جاپان، جزیرہ ایزو کے لئے نئی پٴْرتعیش ایکسپریس ٹرین کا منصوبہ

جمعہ 11 مئی 2018 10:30

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے مقبول سیاحتی علاقے ایزو کے لئے ایک نئی پٴْرتعیش ایکسپریس ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع مقبول سیاحتی علاقے کے لئے ایک نئی پٴْرتعیش ایکسپریس ٹرین سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

ٹوکیواور جزیرہ ایزو کے شِمودا شہر کو ملانے والی ٹرین 2020ء کے موسمِ بہار میں چلنا شروع ہو گی یہ علاقہ اپنے تفریحی ساحلوں اور گرم پانی کے چشموں کیلئے مشہور ہے۔ریلوے کی منتظم کمپنی نے کہا ہے کہ اس ٹرین ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے لئے جاپان کے دورے پر آنے والے سیاحوں کو سفر کی بہترین سہولت میسر آئے۔

متعلقہ عنوان :