رجب کے دوران 28 ملین معتمرین کی سعودی عرب آمد

جمعہ مئی 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ 1438ھ کے دوران رجبکے دوران 30 ملین تارکین وطن مملکت سے باہر گئے جبکہ شعبان کے مہینے میں 28 ملین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ محکمہ شماریات کی شائع کردہ اعداوشمار کے مطابق رواں برس رجب کے دوران غیر ملکیوں کی آمد اور شعبان کا مہینہ غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے انتہاکو پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب او ربحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے 4.878 ملین افراد مملکت پہنچے اور اس پل کے راستے 4.857 ملین باہر گئے۔ الطوال واحد بری سرحدی چوکی ہے جہاں سے ایک غیر ملکی بھی مملکت نہیں آیا البتہ یہاں سے 4 افراد باہر گئے۔ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ غیر ملکیوں کی آمد ورفت کے حوالے سے سب سے اوپر رہا جہاں سے 7.8ملین افراد مملکت میں داخل ہوئے جبکہ 8.8ملین جدہ ایئرپورٹ کے راستے رخصت ہوئے۔