جاپان ایئرلائنزٹوکیو اولمپکس کے موقع پر نئی سستی فضائی کمپنی شروع کرے گی

جمعہ 11 مئی 2018 10:30

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) جاپان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ 2020 ء ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ایک نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایئرلائن کاروباری لائسنس کے حصول کے لیے ملکی وزارتِ نقل و حمل کو درخواست دینے کی تیاری کر رہی ہے۔نئی سستی ایئرلائن کا ہدف ہے کہ 2020 تک ٹوکیو کے قریبی ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایشیا کے تمام بڑے شہروں کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔کمپنی غور کر رہی ہے کہ بعد ازاں امریکا اور یورپ کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں

متعلقہ عنوان :