انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 11 مئی 2018 10:40

اندور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں لیگ کا پہلا میچ کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان اندور میںکھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیان دہلی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 44 ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں اندور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 45 واں میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیان دہلی میں کھیلا جائیگا۔

لیگ میں (کل) اتوار کو بھی دو میچ کھیلے جائینگے ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :