اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے سابق عہدیدار عرفان انصاری کو چارج شیٹ جاری کر دی

جمعہ 11 مئی 2018 10:40

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے سابق عہدیدار عرفان انصاری کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر چارج شیٹ جاری کر دی۔ انصاری جو کہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں کو یو اے ای کرکٹ میں ہر پوزیشن سے معطل کر دیا گیا اور انہیں 14 روزہ میں جواب جمع کرانا ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ وہی عہدیدار ہے جس نے گزشتہ برس اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے بعد پاکستانی قائد سرفراز احمد کو مبینہ طور پر فکسنگ کی پیشکش کی تھی، سرفراز نے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو معاملے کے بارے آگاہ کیا تھا اور آئی سی سی نے بھی تحقیقات شروع کی تھیں لیکن انصاری نے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکام کی جانب سے انصاری کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے اسلئے ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے جس پر انہیں 14 روز میں جواب جمع کروانا ہوگا۔