یووینٹس نے مسلسل چوتھی مرتبہ کوپا اٹالیا فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جمعہ 11 مئی 2018 10:40

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) یووینٹس کلب نے کوپا اٹالیا فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یووینٹس کلب نے فیصلہ کن معرکے میں اے سی میلان کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کوپا اٹالیا کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں یووینٹس کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اے سی میلان کو با آسانی 4-0 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن یووینٹس کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 گولز کر کے ٹیم کو شاندار کامیابی دلا کر مسلسل چوتھی بار ٹائٹل حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بیناتیا نے 2 اور ڈوگلس نے ایک گول کیا، کلینک نے اون گول کیا۔

متعلقہ عنوان :