گنے کی فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 11:10

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کمادکی کاشت کیلئے ہموار زمین میں گہرا ہل چلاکر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایا جائے اور پھر رجرکے ذریعے 10سے 12انچ کی گہری کھیلیا ں چارفٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اور ان میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سوں کے سپرے آپس میں ملے ہوئے ہوں جس کے بعد ان کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے اور بیج پر مٹی ڈالنے میں احتیاط کی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار مذکورہ صورتحال میں سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ پائوں سے مٹی ڈالیں اور ہلکاپانی لگادیں نیز مناسب وقفہ پر جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو دوبارہ پانی لگا دیں اس طرح کمادکے اگنے تک حسب ضرورت پانی لگاتے رہنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار لینے کیلئے سیاڑوں کا درمیانی فاصلہ 4 فٹ ہونا چاہئیے تاکہ کھلے سیاڑوں میں پودوں کو روشنی‘ہوا اور غذائیت وافرملتی رہے۔

متعلقہ عنوان :